انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ اداکار ’دی راک‘ رشتہ ازدواج میں منسلک

نیویارک: ہالی ووڈ اداکار اور سابق ریسلر دی راک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اداکار اور نامور سابق ریسلر دی راک اپنی دوست لورین ہشیان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن نے شادی کی اطلاع اپنے مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دی، دی راک نے لکھا کہ وہ 18 اگست 2019 کو لورین سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔

نامور اداکار ڈوائن جانسن کے مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ دی راک نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ریسلنگ سے محبت ہے، میں خوش قسمت تھا کہ ریسلنگ میں عمدہ دور گزارا اور کئی اعزاز اپنے نام کیے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ڈوائن جانسن نے اپنی نئی فلم ہوبز اینڈ شا کو سراہنے پر پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا تھا۔

ڈوین جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے ہوبز اور شا کا اچھا استقبال کیا جس پر میں آپ کا بے حد مشکور ہوں‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close