انٹرٹینمنٹ

لال اور میرا پرانا رشتہ ہے

دلکش اور حسین ماہرہ خان کے سرخ لباس میں فوٹو شوٹ کے چرچے سوشل میڈیا پر جاری

ماہرہ خان کا سرخ رنگ کے درمیان ایک خاص تعلق ہے کیونکہ ماہرہ جب بھی سرخ لباس زیب تن کرتی ہیں ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

سرخ رنگ سے خاص تعلق کا ذکر ماہرہ خان پہلے بھی کرچکی ہیں ماہرہ کی خوبصورتی کی تعریف بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی کئے بنا نہیں رہ سکی تھیں۔

ماہرہ نے پرانی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھاکہ لال اور  میرا پرانا رشتہ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ماہرہ اپنی والدہ کا شادی کا جوڑا زیب تن کیے بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

ماہرہ خان کے فلم’’پرے ہٹ لو‘‘میں سرخ لہنگے کے چرچے بھی کئی رز تک جاری رہے۔ ماہرہ خان نے فلم کی ریلیز سے قبل سرخ لہنگے میں اپنی پہلی جھلک جاری کی تھی اور سوشل میڈیا صارفین ان کے لباس پر دل ہار بیٹھے تھے۔ یہاں تک کہ ماہرہ خان کو پاکستان کی مادھوری تک کہا جانے لگا تھا۔

ایک بار پھر ماہرہ خان نے سرخ رنگ کے انتہائی خوبصورت گاؤن میں اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ ہمیشہ کی طرح غضب ڈھارہی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close