انٹرٹینمنٹ

شازیہ خشک نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا

کراچی: 

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شازیہ خشک نے گلوکاری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا اور کہا ہے کہ میں نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

گلوکارہ شازیہ خشک کا کہنا ہے کہ اس بات کا مصمم ارادہ کرلیا کہ نہ صرف اپنی آئندہ کی زندگی اسلامی تعلیمات کے عین مطابق گزاروں گی بلکہ عملی طور پر اپنی زندگی دین اسلام کے کاموں کے لیے وقف کررہی ہوں، شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا جس میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

شازیہ خشک کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے پرفارمنس کے لیے مسلسل دعوتیں مل رہی ہیں جو شکریہ کے ساتھ منع کردیں لیکن میں مداحوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنھوں نے 25 برس میرے گیتوں کو پسند کیا، مداحوں سے امید کرتی ہوں کہ اس اقدام پر وہ میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔

پیرس، پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو سے حملہ، 4 اہلکار ہلاک

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close