انٹرٹینمنٹ

امریکی فلم ساز ادارے کا مونیکا اور بل کلنٹن پر فلم بنانے کا اعلان

واشنگٹن : سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور وائٹ ہاؤس کی انٹرنی ملازم مونیکا لیونسکی کے معاشقے کا اسکینڈل 22 سال پرانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی انٹرٹینمنٹ ادارہ’ ’ایف ایکس“ مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے درمیان ہونے والے معاشقے اور سابق امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی پر فلم بنائے گا۔

امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اگر انہوں نے اپنی زندگی میں اب تک کوئی سب سے جرات مندانہ کام کیا ہے تو وہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے طلاق نہ لینا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیلری کلٹن اپنی بیٹی چیلسی کلنٹن کے ہمراہ اے بی سی کے مارننگ شو کا حصہ بنیں، جہاں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنی کتاب ”دی گٹسی ویمن“ کی تشہیر کے لیے جلوہ گر ہوئیں تھی۔

اس دوران شو کی میزبان نے ہیلری سے سوال کیا کہ انہوں نے بیٹی کے ہمراہ یہ کتاب تحریر تو کی لیکن خود اپنی زندگی میں ایسا کیا کام کیا ہے جسے وہ جرات مندانہ سمجھتی ہوںُ اس پر ہیلری کا کہنا تھا کہ اگر حقیقتاً بات کی جائے تو شادی شدہ رہنا اور طلاق نہ لینا میرا ایک جرات مندانہ کام ہے۔

ہیلری کی بیٹی چیلسی کلنٹن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اپنی والدہ پر فخر ہے اور انہیں ان کا جواب بےحد پسند آیا۔

خیال رہے کہ بل کلنٹن اور وائٹ ہاؤس کی انٹرنی ملازم مونیکا لیونسکی کے معاشقے کا اسکینڈل 22 سال پرانا ہےتاہم اب بھی ان کا افیئر اسکینڈل عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔

ان دونوں کے درمیان1997 میں اس وقت رومانوی تعلقات قائم ہوئے جب بل کلنٹن اپنے دوسرے دور کے آخری 3 سال گزار رہے تھے،بل کلنٹن 1993 سے 2001 تک 42 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

مونیکا لیونسکی نے گریجویشن کے بعد 1995 میں 21 سال کی عمر میں ٹرینی ملازم کے طور پر وائیٹ ہاؤس میں شمولیت اختیار کی تھی، اس وقت بل کلنٹن کی عمر49 سال سے زائد تھی اور وہ اہلیہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ میں رہتے تھے۔

بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے درمیان قربتیں بڑھنے اور ان کے درمیان معمول سے ہٹ کر ہونے والی ملاقاتوں کو دیکھتے ہوئے وائیٹ ہاؤس کی خاتون سینیئر ملازم لندا ٹرپ نے مونیکا لیونسکی کے ذاتی فون کا ڈیٹا خفیہ طور پر حاصل کیا تھا، جس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ صدر کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں۔

اس حوالے سے وائیٹ ہاؤس کی سابق ملازم کے مطابق ان کے اور بل کلنٹن کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے تک باہمی رضامندی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم رہے،اس خبر کے سامنے آنے کے بعد بھی ہیلری کلنٹن نے اپنے شوہر بل کلنٹن کا ساتھ دیا۔

طلاق نے مجھے بکھیر دیا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close