انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کوئنا مترا کو پلاسٹک سرجری کے بعد پریشانی کا سامنا

بمبئی : بھارتی اداکارہ کوئنا مترا، پلاسٹک سرجری کے بعد شدید ٹرولنگ کا شکار

کوئنا مترا کو پلاسٹک سرجری کے باعث انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی اداکارہ کوئنا مترا اپنی پلاسٹک رجری کے باعث ان دنوں ٹرولنگ کا شکار ہیں۔ اداکارہ نے کئی سال پہلے اپنے ظاہری نقش کو بہتر بنانے کے لیئے ناک کی سرجری کرائی تھی، لیکن سرجری کے نتائج ان کی امیدوں کے برعکس آگئے۔

کوئنا کی سرجری کو کسی نے بھی پسند نہیں کیا اور وہ سرجری کے بعد سے کسی بھی فلم یا آئٹم سانگ میں پرفارمنس دکھاتے نظر نہ آئیں۔

کوئنا نے بھارتی ٹی وی شو بگ باس میں کا حصہ بنیں تو تب سے ادکارہ سماجی میڈیا پر شدید قسم کے تبصروں کا سامنا کررہی ہیں۔ کوئنا بگ باس شو میں جیسے ہی اسکرین پر آتیں ہیں تو سماجی میڈیا پر صارفین انہیں ٹرول کرنا شروع کردیتے ہیں

سماجی میڈیا پر کسی صارف کا کہنا تھا کہ مائیکل جیکسن بگ باس میں آگئے، تو کسی نے کہا کہ تم سرجری کی دکان ہو۔ ایک نے لکھا کہ میں نے سنا تھا کہ کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے نہ صرف تمہارا چہرہ تبدیل ہوا بلکہ تمہاری آواز بھی بدل گئی۔

جہاں ان کی پلاسٹک سرجری پر تنقید کی جارہی ہے، وہیں چند صارف ایسے بھی ہیں جو ان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

کوئنا نے بگ باس میں انٹری سے پہلے بامبے ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایک طرف تو اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ یہ سرجری ایک غلطی تھی۔

دوسری طرف انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا جسم ہے، میرا چہرہ ہے، میری زندگی ہے، میری کہانی ہے اور کسی کو اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہونا چاہئے۔

کوئنا نے مزید کہا تھا کہ انسان کے طور پر ہم بہت ساری غلطیاں کرتے ہیں، لیکن جب تک آپ چیزوں کا تجربہ نہیں کرتے اس وقت تک آپ کیسے جانیں گے کہ یہ اچھی چیز ہے یا بری۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close