انٹرٹینمنٹ

مہوش حیات کو نئی ویڈیو پر شدید تنقید کا سامنا

معروف اداکارہ مہوش حیات کی نئی ویڈیو لباس پر شدید تنقید

مہوش حیات نے احسن خان کے ہمراہ 7ویں ‘ہم ایوارڈز’ کی تقریب میں پرفارم کیا

مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس پرفارمنس سے قبل ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو ان کے لباس اور ڈانس دونوں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس ویڈیو میں مہوش حیات گلابی رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔

https://www.instagram.com/tv/B3UDcmwFHSO/?utm_source=ig_web_copy_link

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے مہوش حیات کے لباس کے انتخاب کے ساتھ ساتھ ڈانس کے انداز پر بھی تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘کیا یہ معاملہ پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا؟

شرم آنی چاہیے آپ مسلمان ہیں، بھارتیوں کی نقل کرنا بند کریں

کسی نے اس ویڈیو کو فحاشی کی تشہیر قرار دیا۔

ایک صارف کے مطابق انہیں مہوش حیات سے اس قسم کی امید نہیں تھی۔

ایک صارف نے احسن خان پر بھی تنقید کی کہ وہ ایسا ڈانس بھی کرتے ہیں اور رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی۔

البتہ کچھ صارفین نے دونوں اداکاروں کے ڈانس کو پسند بھی کیا۔

https://youtu.be/i4OaVQb8UxI

انہوں نے شو میں دونوں اداکاروں کی پرفارمنس کو سراہاتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close