انٹرٹینمنٹ

مجھے کہا گیا یہ برہنہ تصاویر بنواﺅ ورنہ….

شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی لڑکیوں کے استحصال کی کہانیاں صرف پسماندہ سمجھے جانے والے لالی ووڈ یا بالی ووڈ میں ہی نہیں ملتیں بلکہ بہت ترقی یافتہ کہلانے والے ہالی ووڈ میں بھی حالات ایسے ہی ہیں۔ یہ معاملہ کس قدر گھمبیر ہے اس کا اندازہ کامیاب اداکاراﺅں میں شمار ہونے والی حسینہ میلا کیونس کے تہلکہ خیز انکشاف سے کیا جاسکتا ہے۔ اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق میلا کیونس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا، ان سے بدسلوکی کی گئی، اور حتیٰ کہ ایک پروڈیوسر نے انہیں یہ دھمکی بھی دی کہ جب تک وہ برہنہ تصاویر نہیں بنوائیں گی انہیں فلم میں کام نہیں ملے گا۔ میلا کیونس کا کہنا ہے کہ جب انہوںنے مزاحمت کی کوشش کی تو پروڈیوسر کا کہنا تھا ”تم اب اس شعبے میںد وبارہ کبھی کام نہیں کر سکو گی۔“

میلا کیونس نے اپنے ساتھ پیش آنے والے اس معاملے کا ذکر ایک کھلے خط میں کیا ہے جس میں انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی لڑکیوں کے ساتھ کئے جانے والے بھیانک سلوک سے پردہ اٹھایا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں اب تک بہت کمپرومائز کرنا پڑے ہیں لیکن انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ مزید کمپرومائز نہیںکریں گی بلکہ ناجائز مطالبات کرنے والوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوجائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close