انٹرٹینمنٹ

انجلینا کی مشابہت میں شکل بگاڑنے والی ایرانی سوشل میڈیا اسٹار توہین مذہب پر گرفتار

تہران:

ایران میں سوشل میڈیا اسٹار اور خود کو انجلینا جولی جیسا دکھائی دینے کے لیے سر توڑ کوشش کرنے والی سحر تبار کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مقبول 22 سالہ اسٹار سحر تبار کو توہین مذہب کے الزام میں حراست میں لے کر ان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سحر تبار کو عوام کی جانب سے شکایات درج کرانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا اسٹار پر توہین مذہب، تشدد پر اکسانے، غیر قانونی طور پر جائیداد کے حصول، ملک کے لباس کی توہین اور نوجوانوں کو بدعنوان بنانے پر حوصلہ افزائی کرنے کا الزام ہے۔

ایرانی سوشل میڈیا اسٹار کو پہلی بار اس وقت عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی جب امریکی اداکارہ انجلینا جولی سے مشابہت کے لیے ہر حد تک جانے کے لیے ناکام 50 پلاسٹک سرجریز کرانے کے بعد نہایت خوفناک تصاویر شیئر کی تھیں۔

تاہم بعد میں انہوں نے وضاحت کی کہ انجلینا جولی کی مشابہت کے لیے سرجری کے علاوہ ظاہری میک اپ اور ڈیجیٹل ایڈیٹنگ کا سہارا لیا گیا ہے جو خود کو فنی خاکے میں تبدیل کرنے کی ایک کوشش بھی ہے۔ تبار کا شمار ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور فیشن بلاگرز میں ہوتا ہے۔ سحر تبار کی گرفتاری پر سوشل میڈیا صارفین نے حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ترکی کو شامی حکومت کا سخت انتباہ

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close