More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سعیدہ امتیاز کی تصویر سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آئی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 اداکارہ سعیدہ امتیاز نے ایسی بولڈ تصویر شیئر کردی کہ پاکستانی ان پر ٹوٹ پڑے

اداکارہ سعیدہ امتیاز کی شیئر کی گئی تصویر صارفین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آئی

ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے لکھا ’خواتین معاشرے کا نصف حصہ ہیں، جب تک ہماری خواتین کو آزادی نہیں ملتی ، انہیں روشن خیال نہیں بنایا جاتا اور انہیں تعلیم نہیں دی جاتی تب تک ہمارا معاشرہ پسماندہ اور زنجیروں میں جکڑا رہے گا۔‘

ٹوئٹر صارف نے لکھا ’ بہن، آپ کے پیچھے گملے کے ساتھ آپ کی حیا بھی گری ہوئی ہے اسے اٹھا لیجئے گا۔

اس تبصرے پر اداکارہ بھڑک اٹھیں اور اپنے فالور پر جوابی حملہ کردیا’ آپ خود کتنے پرفیکٹ ہیں، کیا آپ ایک مکمل مسلمان ہیں، اس سے پہلے کہ آپ مجھ پر انگلیاں اٹھائیںاس بات کی تسلی کرلیں کہ آپ ایک ایسی پرفیکٹ روح ہیں جو نہ تو فلمیں دیکھتی ہے ، نہ ہی موسیقی سنتی ہے اور نہی ہی ٹوئٹر ، فیس بک یا انسٹاگرام چلاتی ہے۔

اداکارہ کے تلخ جواب پر صارف نے کہا ’ میری بہن میں پرفیکٹ مسلمان نہیں ہوں، میں فلمیں دیکھتا ہوں ، گانے سنتا ہوں، سوشل میڈیا پر رہتا ہوں لیکن میں اس قسم کے سستی شہرت کے حربے نہیں آزماتا۔

سستی شہرت کا طعنہ ملنے پر سعیدہ امتیاز نے کہا کہ وہ فلموں میں ہیں ’ آپ مجھ سے کیا توقع رکھتے ہیں کہ میں فلموں میں کیا پہن کر اداکاری کروں، کیا میں پرانے دنوں کی طرح برقع یا لاچا پہنوں ؟ اب آپ بڑے ہوجائیں ۔‘ اداکارہ کے اس جواب پر ٹوئٹر صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ اوہ ، کیا آپ واقعی اداکارہ ہیں؟‘۔ یہ واضح نہیں ہے کہ جنید اقبال نے اپنے اس جواب میں حیرت کا اظہار کیا ہے یا سعیدہ امتیاز کو طعنہ دیا ہے۔

انسٹاگرام پر یہی تصویر شیئر کرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے مختلف کیپشن دیا اور لکھا ’ اپنے ذہن کی اس طرح کی تربیت کرو کہ وہ آپ کے احساسات سے زیادہ مضبوط بن جائے‘۔انہوں نے اس پوسٹ پر (#StopJudgingMe) یعنی میرے بارے میں رائے قائم کرنا بند کرو، کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر فیضان قریشی نے لکھا ’وطن کی ہوائیں اور وطن کی عوام میرے اور اپنے دل کی گہرائیوں سے آپ کو بے شمار (چار حرف) دیتی ہیں ۔

 

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close