انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ایشال فیاض نے دوسری آفر بھی قبول کر لی

اداکارہ و ماڈل ایشال فیاض نے پہلی کامیاب فلم کاف کنگنا کامیاب ہونے پر دوسری آفر بھی قبول کر لی

اداکارہ و ماڈل ایشال فیاض کوہدایتکار خلیل الرحمن قمر نے فلم ’’لوفر‘‘ میں اپنے صاحبزادے آبی خان کے ساتھ مرکزی کردار پیش کیا ہے۔

آبی خان نے فلم ’کاف کنگنا‘ میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کی پہلی فلم میں پرفارمنس شائقین نے بے حد پسند کی ہے۔

ایشال فیاض کو متعدد فلمسازوں کی جانب سے بھی فلموں میں کام کی آفر ز مل رہی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ میرے فلمی کیریئر کے گاڈ فادر خلیل الرحمن قمر ہیں ان کی فلموں میں کام کرنا میری پہلی ترجیح رہے گی۔

ایشال فیاض نے کاف کنگنا میں ہیروئن کا لاجواب کردار ادا کیا ہے، ان کے جذباتی جملوں کی شاندار ادائیگی نے نہ صرف فلم میں حقیقت کا رنگ بھر دیا بلکہ شائقین کو آنسو بہانے پر بھی مجبور کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close