انٹرٹینمنٹ

پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں

لاہور: اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں

ریشم نے کہا کہ میں نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی مگر میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے ۔ فلم بین کیا دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں ان کے رجحانات کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا ۔

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم بینوں کے تبدیل ہوتے رجحانات کو مد نظر رکھ کر پراجیکٹ بنانا ہوں گے ،جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کیساتھ اسکرپٹ پر بھرپور توجہ دینا ہو گی ۔

میں نے تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل رہا ہے اور ہمیں بھی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا بصورت دیگر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے ۔ دنیا میں کونسی ٹیکنالوجی آئی ہے ہمیں اس کے حصول کے لئے بھی کاوشیں کرنی چاہئیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close