More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredانٹرٹینمنٹ

عامر لیاقت کا نامور اداکارہ سے شادی کی خواہش کا اظہار

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: اداکارہ فضا علی نے کہا کہ عامر لیاقت نے اپنی بیوی کے سامنے مجھ سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

فضا علی کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انٹرویو دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان ان سے پوچھتی ہوئی نظر آرہی ہے آپ کے شو میں عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ کے سامنے اظہار کیا کہ وہ آپ کے ساتھ شادی کے خواہشمند تھے تاہم آپ نے انہیں منع کردیا تھا آپ کے منع کرنے کی وجہ کیا تھی۔

فضا علی نے کہا کہ عامرلیاقت نے طوبیٰ کے سامنے تو ابھی کہا لیکن وہ میرے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار بہت پہلے کرچکے تھے۔ جب میری طلاق ہوئی اور اس بات کا علم عامر لیاقت کو ہوا تو انہوں نے بہت صاف دل کے ساتھ مجھے شادی کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ میں آپ کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہوں اوردنیا کے سامنے شادی کرنا چاہتا ہوں۔


فضا علی نے مزید کہا کہ بہت وقت کے بعد میں نے عامر لیاقت کی طوبیٰ کے ساتھ شادی کا سنا، دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں اور مجھے ان دونوں کی شادی کا سن کر بہت خوشی ہوئی۔ فضا علی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں عامر لیاقت اپنی بیوی طوبیٰ کے ساتھ ان کے شو میں شریک ہوئے اورایک بار پھرخواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی، میں ابھی بھی راضی ہوں طوبیٰ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close