انٹرٹینمنٹ

سابق مس ورلڈ بولی وڈ میں انٹری دینے کے لیے راضی

 بولی وڈ : بھارتی دوشیزہ سابق مس ورلڈ منوشی چھلر کی بولی وڈ میں انٹری

بھارتی دوشیزہ منوشی چھلربولی وڈ میں انٹری دینے کے لیے راضی ہوگئی ہیں

منوشی چھلر دو سال قبل مس ورلڈ منتخب ہوگئی تھیں مس ورلڈ کا اعزاز چھنتے ہی منوشی چھلر کچھ میگزین کے سرورق پر دکھائی دیں تھیں، یہ خبر سامنے آئیں کہ منوشی چھلر بولی وڈ میں انٹری دینے کے لیے راضی ہوگئی ہیں

ہندوستان ٹائمز کے مطابق منوشی چھلر تاریخی فلم ’پرتھوی راج‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔ منوشی چھلر اکشے کمار کی ہیروئن بن کر اداکاری کی شروعات کریں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’پرتھوی راج‘ کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کردی کہ منوشی چھلر کو بطور ہیروئن کاسٹ کرلیا گیا ہے جب کہ خود دوشیزہ نے بھی فلم میں کاسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

پرتھوی راج‘ ہندوؤں کے سابق بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر بنائی جانے والی تاریخی فلم ہوگی، جس میں اکشے کمار ہندو بادشاہ کے روپ میں دکھائی دیں گے۔منوشی چھلر فلم میں اکشے کمار یعنی پرتھوی راج چوہان کی بیوی شہزادی سنیوگیتا کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close