انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی ملکہ تنازعات راکھی ساونت

نئی دہلی: میرے ابتدائی دور میں ڈائریکٹر و پروڈیوسرز آڈیشن میں مجھ سے ٹیلنٹ دکھانے کو کہتے تھے

بالی ووڈ کی ملکہ تنازعات راکھی ساونت نے اپنے ساتھ ہوئے ایک واقعے کا انکشاف کیا ہے۔

راکھی نے کہا کہ جب میں اپنی تصویریں لیکر جاتی تھی تو وہ مجھے بلاکر اندر دروازہ بند کردیا کرتے تھے۔ میں کسی طرح مشکل سے وہاں سے نکل کر بھاگتی تھی۔

راکھی نے بتایا کہ شروعات میں انہیں کس طرح ڈائریکٹرس بلایا کرتے تھے اور دروازہ بند کرلیا کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے ساتھ ہوئے کئی حیران کر دینے والے واقعات کا انکشاف کیا ہے۔

ایک ویب سائٹ کوئی موئی کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں دئے انٹرویو میں راکھی ساونت نے کئی چونکانے والے انکشاف کئے۔ راکھی نے بتایا کہ انہیں فلم پروڈیوسرس اور ڈائریکٹر غلط ارادوں سے کال کیا کرتے تھے۔ میرا نام پہلے نیرو بھیڑا تھا۔ جب میں آڈیشن کیلئے جاتی تھی تب ڈائریکٹر ۔پروڈیوسر  مجھے ٹیلنٹ  دکھانے  کیلئے  بولتے  تھے۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہ کس ٹیلنٹ کی بات کررہے ہیں

راکھی نے آگے کہا کہ جب  میں اپنی تصویریں لیکر جاتی تھی تو وہ مجھے بلاکر اندر دروازہ بند کردیا کرتے تھے۔ میں کسی طرح مشکل سے وہاں سے  نکل کر بھاگتی تھی’۔ میری ماں اسپتالوں میں کچرا اٹھانے کا کام کرتی تھی۔ تب ہمارے پاس کھانے کے لئے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے۔ ہم دونوں لوگوں کا بچا ہوا کھانا کھاتے تھے۔

اداکارہ نے کہاکہ ابتداءمیں جب وہ ممبئی آئی تھی تو ان کا نام نیرو بھیڑا تھا اور ڈائریکٹر ،پروڈیوسر انہیں غلط مقصد سے اپنے پاس بلایا کرتے تھے۔

راکھی ساونت نے اپنے کیرئر کی شروعات ایک ڈانسر کے طور پر کی تھی۔ اس کے بعد راکھی نے بطور بولڈ اداکارہ بالی وڈ میں قدم رکھا اور ا سکے بعد اکثر تنازعات میں رہنے کی وجہ سے وہ بالی ووڈ کی ملکہ تنازعات کے طور پر معروف ہو گئیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close