انٹرٹینمنٹ

مجھے دگنی عمر کے مرد سے تعلقات استوار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں

جب مجھے 23 سال بڑے مرد کے ساتھ تعلقات میں اعتراض نہیں تو لوگوں کو کیوں؟

نوجوان ماڈل کیملا مورون کو ادھیڑ عمر اداکار سے تعلقات استوار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

امریکی 22 سالہ ماڈل و اداکارہ کیملا مورون نے کہا ہے کہ جب مجھے خود 23 سال بڑے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تو دوسرے لوگوں کو کیوں ہے؟

کیملا مورون اور لیو نارڈو ڈی کیپریو کے درمیان گزشتہ برس کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے اور گزشتہ ایک سال کے دوران انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

خود سے بڑی عمر کے شخص کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار کرنے پر حد سے زیادہ تنقید ہونے پر پہلی بار ماڈل نے خاموشی توڑتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

کیملا مورون نے امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے پہلی بار خود سے بڑی عمر کے اداکار کے ساتھ رومانس کرنے پر کھل کر بات کی اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خود سے دگنی عمر کے مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

کیملا مورون کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے افراد کو سمجھنا چاہیے کہ جب مجھے خود اس سے کوئی مسئلہ نہیں تو دوسروں کو کیوں ہو رہا ہے۔

ساتھ ہی ماڈل کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے بھی کم عمر لڑکیوں نے خود سے زائد عمر ہولی وڈ اداکاروں کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور دنیا کی تاریخ بھی ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔

کیملا مورون کے مطابق انہیں خود سے زائد عمر مرد کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار کرنے میں کوئی مسئلہ یا پریشانی نہیں اور نہ ہی وہ لوگوں کی تنقید سے خوفزدہ ہیں۔

کیملا مورون نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ لوگوں کو ان کی جانب سے لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرنے پراتنی حیرانی کیوں ہوتی ہے اور وہ خود بھی یہ جاننا چاہتی ہیں کہ ایسے لوگ ان کے تعلقات پر اتنے حیران کیوں ہیں؟

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ تب تک ایسے افراد کے ساتھ رومانوی تعلقات نبھاتی رہیں گی جب تک وہ ایسے تعلقات نبھانے کے لیے تیار رہیں گے۔

ارجنٹائنی نژاد امریکی ماڈل کیملا مورون نے اب تک صرف 4 فلموں میں ہی اداکاری کی ہے، تاہم لوگ انہیں ان کی ماڈلنگ کی وجہ سے جانتے ہیں۔

کیملا مورون نے ماڈلنگ کے کیریئر سے قبل ہی اداکاری شروع کی تھی

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close