انٹرٹینمنٹ

سنجے دت کا دل نوجوان بالی ووڈ اسٹار پر آگیا

بالی ووڈ: سنجےدت اداکارہ کرتی سینن کو اپنی 309 ویں گرل فرینڈ بنانا چاہتے ہیں۔

معروف اداکارسنجے دت حال ہی میں ایک کامیڈی شو میں پانی پت فلم کی تشہیر کیلئے پہنچے ، جہاں انہوں نے کرتی سینن کی کافی تعریف کی ۔

اس فلم میں ارجن کپور ، کرتی سینن اور سنجے دت اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔

فلم کی تشہیر میں یہ تینوں اسٹار کافی مصروف ہیں ۔ یوں تو فلم میں کرتی سینن ارجن کپور کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں ، لیکن لگتا ہے کہ فلم کے ویلن سنجے دت کا بھی ان پر دل آگیا ہے ۔

یہ ہم نہیں بلکہ خود سنجے دت کا کہنا ہے ۔

سنجے دت ایک کامیڈی شو میں پانی پت فلم کی تشہیر کیلئے پہنچے ، جہاں انہوں نے کرتی سینن کی کافی تعریف کی ۔ سنجے دت نے کہا کہ وہ کرتی کی پرفارمنس سے اتنے زیادہ متاثر ہیں کہ وہ ان کی 309 ویں گرل فرینڈ بھی بن سکتی ہیں ۔

اگر آپ کو سنجو بابا کا یہ مزاق سمجھ میں نہیں آیا ، تو ہم آپ کو بتادیں کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سنجو میں دکھایا گیا تھا کہ ان کی 308 گرل فرینڈ رہی ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close