انٹرٹینمنٹ

پرکشش خواتین میں مہوش حیات کی 9 ویں پوزیشن

اداکارہ مہوش حیات ایشیاء کی پرکشش ترین خواتین کی فہرست میں 9ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کی ٹاپ 10 فہرست میں جگہ بنانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں ان خیالات کا اظہار کیا۔


مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ’ایک دوسرے سے موازنہ کرنے تعریف کرنا مناسب نہیں‘

خوبرو و پرکشش اداکارہ مہوش حیات نے ایشیا کی 10 پرکشش ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہونے پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’لوگوں کو ان کے کام، ٹیلنٹ، میرٹ اور عقل کی بنیاد پر پرکھنا چاہیے ناکہ جسمانی خدوخال کی بنیاد پر‘۔


اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں پہلی پاکستانی خاتون ہوں جو 10 سال قبل پر کشش ترین خواتین کی فہرست کا حصّہ بنی تھی، وقت تبدیل ہورہا ہے اور اس قسم کی فہرستوں کو ماضی میں ہی چھوڑ دینا چاہیے۔

برطانوی جریدے ’ویکلی ایسٹرن آئی‘ کی 2019 کی ٹاپ 10 پُرکشش ایشین خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایشیا کی 50 پرکشش ترین خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ حنا الطاف خان اور مایا علی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close