انٹرٹینمنٹ

ماہرہ اور مہوش کو پُرکشش خواتین ہونے کا اعزاز حاصل

اداکارہ ماہرہ نے مسلسل پانچویں سال ایشیاء کی پُرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان کا پُرکشش چہرہ قرار دیا گیا ہے۔

ماہرہ خان ایشیاءکی پُر کشش خواتین میں چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ اداکارہ  مہوش حیات پُرکشش چہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔

پُرکشش ایشین خواتین کی فہرست کو آن لائن ووٹوں کی مدد سے  تیار کیا گیا ہے۔

ایشیاء کی سب سے پُرکشش خاتون کا اعزاز بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حاصل کیا ہے۔

اسی طرح پُر کشش خواتین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون، تیسرے نمبر پر  بھارتی اداکارہ حنا خان اور چوتھے نمبر پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان شامل ہیں۔

2019 کی ٹاپ 10 پُرکشش ایشین خواتین

1. عالیہ بھٹ 

2. دیپیکا پڈوکون

3. حنا خان 

4. ماہرہ خان 

5. سُربھی چندنا

6. کترینہ کیف

7. شیوانگی جوشی

8. نیا شرمہ

9. مہوش حیات

10. پریانکا چوپڑا

39.ایشوریا رائے


 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close