انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ہلیری ڈف نے پرانے بوائے فرینڈ سے شادی کرلی

 ہولی وڈ : ہلیری ڈف نے پرانے بوائے فرینڈ گلوکار 32 سالہ میتھیو کوما سے سادگی سے شادی کرکے تمام چہ مگوئیوں کو ختم کردیا۔

ہلیری ڈف اور میتھیو کوما  کی شادی سے متعلق گزشتہ چند ہفتوں سے چہ مگوئیاں تھیں اور اطلاعات تھیں کہ دونوں سال کے اختتام سے قبل ہی شادی کرلیں گے

امریکی فیشن میگزین پیپلز کے مطابق دونوں نے لاس اینجلس میں سادگی سے شادی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان کیا۔

دونوں نے شادی کے وقت کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

This.

A post shared by Hilary Duff (@hilaryduff) on

ہلیری ڈف نے پہلی شادی کینیڈا کے آئس کھلاڑی مائک کومری سے 2010 میں کی تھی اور دونوں کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

دونوں میں طلاق ہونے کے بعد ہلیری ڈف نے امریکی گلوکار میتھیو کوما سے تعلقات استوار کرلیے تھے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور اب دونوں نے شادی کرلی۔

ہلیری ڈف اور میتھیو کوما کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور دونوں کے درمیان گزشتہ 2 سال سے رومانوی تعلقات تھے۔

ہلیری ڈف کی یہ دوسری شادی ہے جب کہ میتھیو کوما کی یہ پہلی شادی ہے، دونوں کی شادی سے قبل ہی ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش بھی ہوچکی ہے۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close