انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم کی جیون ساتھی کے لیے تلاش ختم

 لولی وڈ: پاکستانی شوبز کی معروف متاثر کن اداکارہ ریشم نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ 2020 میں پیا گھر سدھار جائیں گی۔

ماضی میں بھی اداکارہ ریشم کی شادی کی خبریں سامنے آتی رہیں

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اداکارہ نے شادی کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہو، اس سے قبل بھی انہوں نے سال 2019 کے آغاز میں ہی کہا تھا کہ وہ رواں سال کے اختتام تک شادی کرلیں گی۔

لاہور رنگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اداکارہ ریشم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ سال 2019 کے اختتام تک شادی کرلیں گی۔

اداکارہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ وہ کسی شوبز شخصیت سے نہیں بلکہ کاروباری شخص سے شادی کریں گی، تاہم انہوں اپنے ہونے والے جیون ساتھی سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

پرو پاکستانی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ ریشم اس سال 51 برس کی ہوگئیں، تاہم کچھ مسائل اور مشکلات کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو پائی لیکن اب انہوں نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں وقت لگا، تاہم اب ان کی یہ تلاش ختم ہوچکی ہے اور 2020 میں وہ دلہن بنیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close