انٹرٹینمنٹ

ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں شادی ضرور کریں گے

اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے ایک شو کے دوران انکشاف کیا کہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کرنے کا بھی ارادہ ہے

فریال محمود اور اداکار دانیال راحیل نے اپنے تعلق کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی انکشاف کیے

اداکاروں نے شو کے دوران بتایا کہ یہ ایک دوسرے کو طویل عرصے سے پسند کرتے ہیں اور شادی بھی ضرور کریں گے۔

اداکارہ فریال محمود نے بتایا کہ شادی کا ابھی پتہ نہیں ایک دم ہی شادی کرلیں گے۔

دانیال راحیل کا کہنا تھا کہ فریال کی میری والدہ سے ملاقات ہوچکی ہے بلکہ اب تو یہ ان کی سہیلی بن گئی ہے، میری سانس تو امریکا میں رہتی ہیں البتہ میں اسکائپ پر ان سے بات کرچکا ہوں

ہم دونوں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لئے ترکی جارہے تھے۔ ہم 7 دن وہاں ایک ساتھ رہے، بہت زیادہ کام نہیں تھا، تو ایک ساتھ کافی وقت گزارا اور پھر ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔

 

 

View this post on Instagram

 

The mad bunch ❤️

A post shared by Mehreen Raheal( Officialpage) (@mehreenraheal) on

اداکاروں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تعلق شروع ہونے کے تین ماہ بعد ہی پہلا جھگڑا ہوگیا ، تب یہ بات سیکھ لی کہ تھوڑا ایک دوسرے سے دور بھی رہنا چاہیے

فریال محمود اور دانیال راحیل دونوں ہی اداکاروں کا شمار پاکستانی انڈسٹری کے فٹ اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close