More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredانٹرٹینمنٹ

میگھن مارکل کی شوبز میں واپسی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا

تاہم شاہی جوڑے نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے اپنی چیئرٹی ویب سائٹ ’سسیکس رائل‘ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی حیثیت سے دستبرداری کے باوجود ملکہ برطانیہ اور شاہی محل کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

ساتھ ہی جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی نئی اور الگ شناخت بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھی نئے اقدامات اٹھائیں گے۔

اب خبریں ہیں کہ میگھن مارکل نے واپس سے شوبز انڈسٹری میں انٹری کرلی ہے۔

شہزادہ ہیری سے شادی کرنے سے قبل میگھن مارکل شوبز سے وابستہ تھیں اور انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت چند فلموں میں بھی جلوے دکھائے جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔

رپورٹس ہیں کہ انہوں نے ڈزنی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ای نیوز کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل نے ڈزنی کمپنی کے ساتھ کچھ پروجیکٹس کے لیے وائس اوورز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ میگھن ان پروجیکٹس میں اداکاری تو نہیں کریں گی البتہ وہ کچھ کرداروں کے لیے وائس اوورز ضرور کریں گی۔

ان پروجیکٹس سے ملنے والا معاوضہ ایلیفینٹس ود آؤٹ بارڈرز نامی فلاحی تنظیم کو دیا جائے گا۔

یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ میگھن اور ہیری مستقبل میں اس ہی طرح اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے کام کریں گے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کے میگھن مارکل اداکاری کے علاوہ فیشن انڈسٹری سے بھی جڑی ہوئی ہیں اور کئی بڑے بڑے برینڈز میگھن مارکل کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close