Featuredانٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ بھی پاکستانی ڈراموں کی فین نکلیں

  بھارتی اداکارہ میرا چوپڑا پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں سے متاثر۔

بھارتی اداکارہ میراچوپڑا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح ہوگئیں

بھارتی اداکارہ میرا چوپڑا پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں سے متاثر ہونے کا ذکر اکثر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کرتی ہیں۔

میرا چوپڑا کی جانب سےایک ٹویٹ سامنے آئی ہے جس میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اداکارہ صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ڈرامہ ’باغی‘ دیکھنے کا یہاں کسی نے انہیں مشورہ نہیں دیا تھا ایک زبردست کہانی تھی اور صبا قمر کے تو کیا ہی کہنے۔

میرا چوپڑا اکثر ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے پاکستانی ڈراموں سے متعلق مشورے طلب کرتی ہیں اور وہ دلچسپی سے پاکستانی ڈرامے دیکھتی بھی ہیں اور اس سے متعلق رائے بھی شیئرکرتی رہتی ہیں۔

عشق زہے نصیب میرا پسندیدہ ڈرامہ ہے۔ صبا قمر کا ڈرامہ چیخ اور میرے پاس تم ہو دونوں دیکھے ہیں۔

میرا چوپڑا پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی اداکاری سے بے حد متاثر نظرآتی ہیں

ایک ٹویٹرصارف نے میرا سے سوال کیا کہ کہ آپ کو بھارت میں ’غدار‘ یا ’پاکستانی‘ کہلانے کا خوف محسوس نہیں ہوتا؟

اس کے جواب میں میرا نے لکھا کہ کیوں صرف اس وجہ سے کہ مجھے پاکستانی ڈرامے پسند ہیں؟ کیا دیکھنے اور پسند کرنے پر مجھ پر غداری کا لیبل لگا دیاجائے گا۔ مذاق ہے کیا‘۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close