انٹرٹینمنٹ

میں ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت ہوں

 لولی وڈ: اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ٹی وی ہو یا فلم انڈسٹری دونوں ہی جگہ میر ے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔

اداکارہ میرا نے انڈ یپینڈنٹ اردو کو دیے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری دونوں ہی جگہ مافیا موجود ہے جو ان کے خلاف کام کرتا ہے اور انہیں آگے بڑھنے نہیں دیتا۔

انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ٹی وی ہو یا فلم انڈسٹری دونوں ہی جگہ ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔

میرا نے اداکارہ ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان ٹیلنٹڈ نہیں، اس کے باوجود ان کے حصے کا کام ماہرہ خان کو دے دیا جاتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب میرا نے ماہرہ خان پر تنقید کی ہو۔

میرا کا کہنا تھا کہ اداکاری میں کوئی میرا مقابلہ کرے ایسا پاکستان میں تو کوئی نہیں، میں ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت ہوں، میں نے اپنے ٹیلنٹ کی بنا پر یہ جگہ حاصل کی جبکہ ماہرہ خان کو یہ مقام صرف اور صرف بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی وجہ سے ملا۔

میرا نے یہ بھی کہا کہ ماہرہ خان 27 سال کی عمر میں انڈسٹری کا حصہ بنی اور ان کی اور ماہرہ کی عمر میں زیادہ فرق نہیں۔

میرا نے اپنے انٹرویو میں فلم ‘باجی’ کی کامیابی کے بعد اعلان کیا کہ وہ اب ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے بھی سنجیدگی سے سوچیں گی۔

میرا کا کہنا تھا کہ آغاز میں، میں ڈراموں کے حوالے سے سنجیدہ نہیں تھی لیکن اس سال میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میرا فوکس ٹی وی پر بھی رہے گا، ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد پروگرامز میں میزبانی کرتی بھی نظر آؤں گی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کیپٹن نوید کے ساتھ سامنے آئے اپنے ویڈیو اسکینڈل پر بھی بات کی اور کہا کہ ان ویڈیوز میں کوئی حقیقت نہیں کیوں کہ ان کا اور کیپٹن نوید کا چہرا فوٹو شاپ کیا گیا۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سیاست میں دلچسپی لیتی ہیں اور مستقبل میں سیاست کا حصہ بھی بن سکتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close