انٹرٹینمنٹ

فلم فورس 2 میں جان ابراہم ’دیسی ریمبو‘ ہیں

پانچ برس قبل ان کی فلم فورس آئی تھی جس میں ان کی اداکاری کی تو تعریف ہوئی تھی لیکن فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔

ان کی پرانی فلم ‘فورس’ سے ‘فورس 2’ کافی مختلف ہے۔ لیکن ایک چیز نہیں بدلی اور وہ ہیں خود جان ابراہم۔

اس فلم میں سوناکشی سنہا انڈین خفیہ ایجنسی را کی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انھوں نے اپنی پچھلی فلم ‘اکیرا’ میں ایکشن سے بھرپور کردار نبھایا تھا۔ اس وجہ سے ان کا اس فلم میں ایکشن نہ کرنا تھوڑا تکلیف دہ ہے۔

فلم ‘فورس 2’ میں آپ کو جگہ جگہ جان ابراہم حب الوطنی اور ملک میں بدلتے ماحول کا حوالہ دیتے نظر آتے ہیں۔

اس فلم کی سب سے بڑی کمی جان اور سوناکشی کی اداکاری ہے۔ ان کی اداکاری میں تنوع کی کمی ہے۔

لیکن بعض جگہوں پر جب جان ابراہم ایکشن کرتے ہیں تو تاثرات کے اظہار کی غلطی قابل معافی بھی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close