انٹرٹینمنٹ

نور بخاری نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کرلی

 سابق اداکارہ نور بخاری سے متعلق اطلاعات ہیں کہ انہوں نے پانچویں بار شادی کرلی۔

نور بخاری نے 2017 کے آغاز میں اپنے چوتھے شوہر گلوکار ولی حامد سے اختلافات کے بعد خلع لی تھی

چوتھے شوہر سے خلع لینے کے بعد نور بخاری نے شوبز کو خیرباد کرتے ہوئے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں وہ ٹی وی پر مذہبی پروگرامات میں بھی دکھائی دیں۔

چوتھی شادی کے ختم ہونے کے ڈھائی سال بعد اب خبریں ہیں کہ انہوں نے پانچویں بار اپنے سابق اور تیسرے شوہر سے دوبارہ شادی کرلی۔

ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق  جوڑے کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں نے ایک سال قبل ہی دوبارہ شادی کرلی تھی۔

نور بخاری کی پانچویں بار شادی کی چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر سابق شوہر عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ’اپنا اصل ہیرو‘ قرار دیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

My Hero😍😘🥰

A post shared by Noor (@realnoorbukhari) on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام پر نوربخاری اور عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ ’ ‏تم آگئے ہو نور آگیا ہے، نور بہن نے عون بھائی سے بیٹی کی خاطر دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے, عظیم عورت, قدر مزید بڑھ گئی اور عون بھائی کو تو جانتے ہی ہوں گے آپ!

نور بخاری اور عون چوہدری 2012 میں شادی کر چکے تھے تاہم چند ماہ بعد ہی دونوں کی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

اپنی پانچویں شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد تاحال نور بخاری نے کوئی وضاحت نہیں کی جب کہ عون چوہدری کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

نور بخاری نے پہلی شادی 2008 میں صنعت کار وکرم سے کی تھی، دوسری شادی طلاق کے 8 ماہ بعد فاروق مینگل سے کی جو بمشکل 4 ماہ ہی چل سکی، 2012 میں نور بخاری نے عون چوہدری سے تیسری شادی کی تھی  چوتھی ، شادی بھی 2 سال سے کم عرصے تک چلی اور ستمبر 2017 میں ان کی چوتھی شادی ختم ہوگئی۔

اب خبریں ہیں کہ اداکارہ نے پانچویں بار اپنے سابق اور تیسرے شوہر سے دوبارہ شادی ایک سال قبل ہی کرلی ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close