انٹرٹینمنٹ

میرا نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے نیا انکشاف کردیا

اب اداکارہ میرا نے انکشاف کیا کہ بولی وڈ کے بولڈ اداکار عمران ہاشمی انہیں شادی کی پیشکش کرچکے ہیں۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے میرا سے سوال کیا کہ ایک وقت میں یہ خبریں وائرل ہوئیں تھی کہ بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔

 

اس میں حیران کن بات یہ ہے کہ میرا نے عمران ہاشمی کی اس پیشکش کو ٹھکرا بھی دیا تھا۔

اداکارہ میرا نے اس خبر کی تصدیق کی وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی خاندان والے اس رشتے کے لیے تیار نہیں ہوئے تھے۔

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بولی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے انہیں بھارتی اداکار اشمیت پٹیل سے شادی کا مشورہ بھی دیا تاہم اداکارہ نے ان سے بھی شادی سے انکار کیا جس کی وجہ یہ تھی کہ اشمیت ہندو اور وہ مسلمان ہیں۔

انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی کے سوال پر خاموشی اختتار کی جبکہ یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی کامیاب پروجیکٹس کا حصہ بننے والی اداکارہ میرا اپنے کیریئر میں بولی وڈ فلمز ‘نظر’ اور ‘کسک’ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close