انٹرٹینمنٹ

اداکارہ دشا پاٹنی کا کرکٹ پریم

اداکارہ دشا پاٹنی نے اپنے کرکٹ پریم کا انکشاف کردیا ہے۔

دشا پاٹنی نے ہندوستانی ٹیم کےتیزگیند باز جسپریت بمراہ کی جم کر تعریف کی۔

اداکارہ نے جسپریت بمراہ کو بڑا میچ فاتح قراردیا۔ دشا پاٹنی نے کہا اگر مجھے کوئی ایک میچ فاتح کھلاڑی منتخب کرنا پڑے تو میں جسپریت بمراہ کو منتخب کروں گی۔

دشا پاٹنی سال 2016 میں ریلیز ہوئی فلم مہندر سنگھ دھونی – دی انٹولڈ اسٹوری میں کام کرچکیں دشا پاٹنی ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماؤنٹ مونگانئی میں ہوئے پانچویں ٹی -20 میچ کے دوران سیریز کے آفیشیل براڈ کاسٹر کے اسٹوڈیو میں تھیں، جہاں وہ اپنی فلم ‘ملنگ’ کا پرموشن کرنے پہنچی تھیں۔

جسپریت بمراہ ہمارے پاس موجود کرکٹروں میں سب سے بہترین ہیں’۔ پانچویں ٹی -20 میں جسپریت بمراہ کو ‘مین آف دی میچ’ کا اعزازملا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے 4 اوور میں صرف 12 رن دے کر تین وکٹ اپنے نام کئے تھے۔ اس میچ کے ساتھ ہی جسپریت بمراہ نے ٹی -20 کرکٹ میں سب سے زیادہ میڈن اوور پھینکنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا تھا۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close