انٹرٹینمنٹ

میں ہمیشہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتی ہوں

لاہور: اداکارہ ثنا نے کہا کہ شوبز میں بے پناہ کام کر چکی ہوں لیکن اس کے باوجود سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں

اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں،تمام فنکار اچھا کام کر رہے ہیں اور جہاں تک میرا تعلق ہے تو اس کے بارے میں میرے پرستار ہی بہتربتا سکتے ہیں کیونکہ وہی بہترین منصف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف پراجیکٹ سائن کرنے کی قائل نہیں بلکہ جو بھی پیشکش ہوتی ہے اس میں اپنے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیتی ہوں اور اس میں دیکھتی ہوں کہ میرے لئے کتنا مارجن ہے۔

ثنا نے کہا کہ شوبز میں بے پناہ کام کر چکی ہوں لیکن اس کے باوجود سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں کیونکہ اس سے انسان میں کام کرنے کی لگن پیدا ہوتی ہے ۔

میں اپنے کسی بھی پراجیکٹ اور مستقبل کے حوالے سے انتہائی سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close