انٹرٹینمنٹ

فلم ساز ہاروی وائن اسٹائن کو 23 سال قید کی سزا

ہالی وڈ: 80 سے زائد خواتین سے جنسی زیادتی اور ہراسانی کے ملزم ہاروی وائن اسٹائن کو 23 سال قید کی سزاسنادی گئی۔

ہاروی وائن اسٹائن پر گذشتہ ماہ فروری کو 2 خواتین سے ریپ اور مجرمانہ جنسی حرکت کے الزامات ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

ہاروی وائن اسٹائن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2006 میں اپنی سابقہ پروڈکشن اسسٹنٹ میمی ہیلی کو جنسی طور پر ہراساں کیا

دوسرا الزام 2013 میں کام کی خواہش مند ایک اداکارہ جیسیکا مین کے ساتھ جنسی زیادتی کا تھا۔

مجرم کے وکلاء نے عدالت سے سزا میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل کو کم ازکم 5 سال کی سزا بھی عمر قید کے برابر ہوگی۔ نیویارک کی عدالت نے وکلاء کی درخواست رد کرتے ہوئے ہاروی وائن اسٹائن کو 23 سال قید کی سزا سنادی۔

ہاروی وائن اسٹائن نے پہلی بار عدالت میں اپنے کیے پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دل کی گہرائیوں کے ساتھ افسوس ہے، میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت ایک بہتر شخص بننے کے لیے صرف کروں گا۔

وائن اسٹائن پر الزامات لگانے والی خواتین میں ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجیلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، گائینتھ پیلٹرو، ایشلے جَڈ، روز میک گوئن اور ہیتھر گراہم شامل ہیں۔

ڈونا روٹنو لیڈ ہاروی وائن اسٹائن وکلاء ہیں

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close