انٹرٹینمنٹ

کورونا کا خوف: ہولی وڈ فلموں کی ریلیز مؤخر

کورونا وائرس کے خوف کے باعث ہولی وڈ کی بڑی پروڈکشن کمپنیوں نے بھی اپنی فلموں کی ریلیز مؤخر کر دی۔

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے خوف کے باعث جہاں بڑے اجتماعات کو عارضی طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں ہولی وڈ نے اپنی فلموں کی ریلیز مؤخر کرنے کا اعلان کیا

کورونا وائرس کے باعث مشہور زمانہ ہولی وڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کی ریلیز مؤخر کردی گئی۔ فلم کو رواں سال اپریل کے بجائے نومبر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رواں سال ریلیز ہونے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کو اب اگلے سال 2 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

ہولی وڈ اسٹوڈیو پیراماؤنٹ پکچرز نے بھی اپنی تھرلر ہارر فلم ‘اے کوائٹ پلیس 2’ کی ریلیز کورونا وائرس کے باعث منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

فلم ‘اے کوائٹ پلیس 2’ رواں سال 18 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی تھی تاہم اب فلم کے ہدایت کار جان کراسینسکی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ابھی اس فلم کو ریلیز کرنے کا صحیح وقت نہیں۔

کورونا وائرس دسمبر میں سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب تک 107 ممالک میں اس سے ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 4251 ہلاک ہوچکے ہیں

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close