انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ گلوکارہ بھی کورونا وائرس کا شکار

بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئ۔

بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصدیق کی ہے کہ ان کا لکھنو میں کوویڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ گزشتہ 4 روز سے ان میں فلو کی علامات ظاہر ہورہی تھیں لہذا انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

گلوکارہ نے مزید بتایا کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر والوں کے ساتھ مکمل طور پر قرنطینہ یعنی الگ تھلگ کرلیا ہے

کنیکا کپور نے تمام لوگوں سے خود کو قرنطینہ میں رکھنے کی درخواست کی اور کہا کہ اگر آپ لوگوں میں کورونا کی علامات ظاہر ہورہی ہیں تو فوراً جا کر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close