انٹرٹینمنٹ

کورونا کا خوف: اداکارہ ریچا چڈا کی شادی بھی ملتوی

کورونا وائرس کے باعث علی فضل اور ریچا چڈا نے اپنی شادی کی تقریبات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا

کورونا وائرس کے خطرے کے باعث دنیا بھر میں ہونے والے تمام بڑے اجتماعات منسوخ کیے جارہے ہیں

بولی وڈ کی نامور اداکارہ ریچا چڈا اور اداکار علی فضل نے بھی اپنے گھر والوں اور دوستوں کی اچھی صحت کے لیے ابھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ شادی کی تقریبات اب رواں سال کے آخر میں منعقد کی جائیں گی۔ دونوں اداکار چاہتے ہیں کہ ان کی فیملی اور دوست کورونا وائرس کی اس وبا سے محفوظ رہیں۔

خبریں ہیں کہ ریچا چڈا کے علاوہ بولی وڈ اداکار ورن دھون نے بھی اپنی شادی ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close