انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی کی خبر

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے دو معروف سٹارز، اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں نے انھیں مبارکباد کے پیغامات بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔
زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے محبت بھرے پیغامات میں شادی کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نو بیاہتے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
70 برس کی ثمینہ احمد نے 18 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں اکڑ بکڑ، الف نون، فیملی فرنٹ، ڈولی کی آئے گی بارات، آنگن، گل رانا اور سنگت جیسے ڈراموں میں کام کیا۔
دوسری طرف 70 سالہ منظر صہبائی اپنے کیریئر میں ماہ میر، بول اور زندہ بھاگ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ حال ہی میں ڈرامہ ’الف‘ میں منظر صہبائی کی اداکاری کو بھی خوب پذیرائی ملی ہے۔
ٹوئٹر پر عروج منیر نے لکھا: ’ایک نئی شروعات کے لیے کبھی دیر نہیں ہوتی۔ محبت کی کوئی عمر نہیں۔ مجھے یہ دونوں بہت پیارے لگے۔ دونوں کو مبارکباد۔‘

ٹویٹ

صحافی انعم حمید نے لکھا: ’زندگی میں ایک نئی شروعات کے لیے کبھی دیر نہیں ہوتی۔‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close