انٹرٹینمنٹ

بریڈ پٹ کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو گا

فرانس سے لاس اینجلس پرواز کے دوران بریڈ پٹ کی جانب سے ان کے 15 سالہ بیٹے میڈوکس کے ساتھ ناروا سلوک کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس کے فورا بعد انجلینا جولی نے طلاق کی درخواست دی تھی اور انھوں نے اپنے چھ بچوں کی مشترکہ نگہبانی کے لیے اپیل کی ہے۔

اسی واقعے کی تحقیقات کرنے والے سماجی کارکنوں نے بھی دوہفتے قبل بریڈ پٹ کو ان الزامات سے بری قرار دیا تھا۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ‘بریڈ پٹ اور ان کے بچوں کی پرواز کے بعد عائد کیے گئے الزامات کے جواب میں، ایف بی آئی نے حالات کا ازسرنو جائزہ لیا ہے اور وہ مزید تحقیقات جاری نہیں رکھیں گے۔’

ایف بی آئی کے مطابق ‘اس معاملے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔’

خیال رہے کہ 52 سالہ بریڈ پٹ اپنے چھ بچوں کی قانونی اور مشترکہ تحویل چاہتے ہیں جن میں سے تین بچے انجلینا جولی نے دونوں کے تعلقات کے آغاز سے قبل سنہ 2004 میں گود لیے تھے۔

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے دو سال قبل ہی ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close