Featuredانٹرٹینمنٹ

مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی ’دیریلیش ارطغرل‘

ترکش ڈراما ’دیریلیش ارطغرل‘ یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر ہوگا

مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈراما ’دیریلیش ارطغرل‘ رواں سال یکم رمضان سے اردو زبان میں ترجمہ کرکے پی ٹی وی پر نشر ہوگا۔
اس خبر کا اعلان سینٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’دیریلیش ارطغرل یکم رمضان سے رات 9 بج کر 10 منٹ پر پی ٹی وی ہوم پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا‘۔
تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیرئیل ارطغرل غازی اب اردو ڈبنگ کے ساتھ صرف پی ٹی وی پر۔
پاکستان ٹیلیوژن مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیرئل ارطغرل غازی یکم رمضان سے پیش کرے گا۔
پی ٹی وی کے اکاؤنٹ پر بھی اس ڈرامے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں لکھا گیا کہ اس ڈرامے میں 13ویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا پیش کی گئی ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close