انٹرٹینمنٹ

کورونا کی صورتحال کے حوالے سے نیویارک میں میرا کی انگریزی میں رپورٹنگ

اداکارہ میرا نیویارک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنی مخصوص انگریزی میں رپورٹنگ کرنے لگیں۔

ڈرامہ کوئن میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت نیویارک کے علاقے مین ہیٹن ٹائم اسکوائر میں موجود ہیں۔

اپنی مخصوص انگریزی میں میرا کا کہنا ہے کہ وہ آپ کو نیویارک کی تازہ صورتحال براہ راست بتارہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اس وقت دنیا کا سب سے بڑا شہر سو رہا ہے، لہذا احتیاط کریں اور اپنے کمرے سے باہر نہ نکلیں۔ تاہم لوگوں کو کمروں میں رہنے کا مشورہ دینے والی میرا خود گھر سے باہر گھوم رہی ہیں۔

گذشتہ دنوں میرا نے وزیراعظم سے ہاتھ جوڑ کر وطن واپسی کی اپیل کی تھی،میرا کا کہنا تھا کہ نیویارک قبرستان بنتا جا رہا ہے اور وہ نیویارک میں مرنا نہیں چاہتیں ، انہیں وطن واپس لانے کے لیے مدد فراہم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں،وہ ہوٹل کے کمرے میں قید ہو کر رہ گئی ہیں۔

تاہم ڈرامہ کوئن میرا کا یہ بھانڈہ جلد ہی پھوٹ گیا جب کہ میرا کے مبینہ سسر راجہ پرویز نے جیونیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی مقیم ہیں اور کسی ہوٹل میں نہیں بلکہ وہ اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ گھر میں پارٹیوں میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close