انٹرٹینمنٹ

بیوٹیشنز کا حکومت سے بیوٹی سیلونز کھولنے کا مطالبہ

لاہور:  بیوٹی سیلونز کو کھولنے کی اجازت دیکر بہت ساری بیوٹیشنز کو مالی مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی ، اداکارہ نرگس اور بیوٹیشن روبی شہزاد نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہلاک ڈائون نے ہزاروں بیوٹیشنز اور سیلونز کے مالکان کو مالی مشکلات کا شکار بنا دیا

نرگس کا کہنا تھا کہ اس کام سے وابستہ ہزاروں افرادبیروزگار ہو چکے ہیں،جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں۔

روبی شہزاد نے کہا کہ بیوٹی سیلونز کے بند ہونے سے سیلونز میں موجود پراڈکٹس بھی خراب ہو کر ضائع ہورہی ہیں جو بہت بڑا مالی نقصان ہے ۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے 80 فیصد بڑے بیوٹی سیلونز کی خواتین بے روزگار ہو گئی ہیں۔

گلوکارہ نے درخواست کی کہ کاروبار کھولنے کے حوالے سے ایسے ایس او پیز بنائے جائیں جو بیوٹی سیلونز کے لیے بھی فائدہ مند ہوں۔

حفاظتی تدابیر کے ساتھ ان بند بیوٹی سیلونز کو کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ عید کا سیزن لگا کر مشکلات کم کی جاسکیں ۔

لاک ڈاؤن کے باعث بیوٹی پارلرز بھی بند ہیں جس سے بڑے پیمانے پر خواتین بے روزگار ہوگئی ہیں

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close