Featuredانٹرٹینمنٹ

قوم نے کورونا وبا کو مذاق سمجھ رکھا ہے

لاہور : اداکار فیصل قریشی نے کورونا کے حوالے سے قوم کی بے احتیاطی پر افسوس کا اظہار کیا

فیصل قریشی نے اپنی اسٹوریز میں لکھا کہ پاکستانیوں کی جانب سے کورونا کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہی ملک میں گزشتہ ماہ یعنی صرف مئی مہینے میں 53 ہزار 908 مریضوں کا اضافہ ہوا۔

فیصل قریشی نے عوام کو طنزیہ انداز میں یاد دہانی کرائی کے ملک میں مارچ میں 1983 افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے جب کہ اپریل میں 14 ہزار 435 اور مئی میں 53 ہزار 908 افراد متاثر ہوئے تھے۔

انہوں نے اپنی ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ہم وہ قوم ہیں جو کورونا کو ڈراما اور ارطغرل کو حقیقت سمجھتے ہیں۔

اداکارہ نے اسی اسٹوری کے حوالے سے وضاحت بھی کہ وہ ارطغرل غازی کے کرداروں کی بات کر رہے ہیں۔

اداکار فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں عوام کی جانب سے کورونا وائرس کو مذاق جب کہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی کو حقیقت سمجھنے کا موازنہ کرتے ہوئے لوگوں کو وبا سے متعلق احتیاط کرنے کی اپیل کی۔

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 4 جون کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریض چین سے زیادہ ہوگئے ۔

پاکستان میں 4 جون کی شام تک متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار 264 تک جا پہنچی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close