انٹرٹینمنٹ

حلیمہ سلطان کےبعد” گوکجی”بھی پاکستان آنے کے لئے بے تاب

ارطغرل سیریز دنیاکےہر کونے میں پہنچ جائے گی

مانیٹنرنگ ڈیسک : حلیمہ سلطان کے بعد ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی ایک اور اداکارہ بورجو کیراتل جنہوں نے ڈرامے میں گوکجی کا کردار اداکیا ہے نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات میں مزید کس طرح بہتری لاسکتا ہے اس سوال کے جواب میں بورجو کیراتل کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پہلے ہی سے اس ڈرامے نے اس مقصد(پاکستان اور ترکی کے مابین اچھے تعلقات) کو پورا کیا ہے اور ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

بورجو کیراتل نے ڈرامے کی دنیا بھر میں مقبولیت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ارطغرل سیریز ایک ٹیم ورک تھی اور انہیں بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان میں اس ڈرامے کو پسند کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شروع ہی سے ان کا خیال تھا کہ ارطغرل سیریز دنیا کے ہر کونے میں پہنچ جائے گی جس کے پیچھے کرداروں کی انتھک محنت اور محبت ہے۔

ارطغرل سیریز میں بورجوکیراتل نے گوکجی نامی خاتون کا کردار نبھایا ہے سیریز میں وہ ایغوز قبیلے کے سردار کے بیٹے ’توکتومین‘ سے شادی کرتی ہیں تاہم بعد میں گوکجی سلیمان شاہ اور کائی قبیلے کے خلاف بغاوت اور غداری کرنے والے سلیمان شاہ کے چچا کے ساتھ مل جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈرامے کی مرکزی اداکارہ اسریٰ بلجک(حلیمہ سلطان)بھی پاکستانیوں کی محبت سے متاثر ہوکر پاکستان آکر اپنے مداحوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرامے کے ہیرو انجن التنا دوزیاتن (ارطغرل غازی) تو پاکستانیوں کی محبت سے اس قدر متاثر ہوئے ہیں کہ نہ صرف پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے بلکہ عید سمیت کئی مواقعوں پر اردو میں پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا پیغام بھی بھیجا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close