More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

بھارتی کرکٹر ظہیر خان بالی ووڈ حسینہ کے سحر میں گرفتار

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ممبئی: بھارتی کرکٹر ظہیرخان بالی ووڈ حسینہ ساگریکا گھاٹگے کے سحر میں گرفتار ہوگئے جنہیں کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

بالی ووڈ اور کرکٹ کا آپس میں گہرا رشتہ ہے  یہی وجہ ہے معروف کرکٹرز کے بالی ووڈ حسیناؤں کے ساتھ معاشقے بھی رہے ہیں اور کئی نے شادیاں بھی کی ہیں جس میں اظہرالدین اور سنگیتا بجلانی، ہر بھجن سنگھ اور حال ہی میں یوراج سنگھ اورہیزل کیج شامل ہیں لیکن اب ایک اورکرکٹر بالی ووڈ حسینہ کے سحر میں گرفتار ہوگئے ہیں۔

111

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر ظہیرخان فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ کی اداکار ساگریکاگھاٹگے کی زلفوں کے اسیر ہوگئے ہیں اور دونوں کی جوڑی 4 ماہ سے مختلف تقریبات اور مقامات پر  ایک ساتھ نظر آرہی ہے جس کے بعد ان کے معاشقے کی خبریں زیر گردش تھیں۔

گزشتہ دنوں ظہیرخان اور اداکارہ نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کرکٹر یووراج سنگھ کی شادی میں شرکت کی جس سے دونوں کے درمیان تعلق کی خبروں میں تیزی آگئی ہے اور دونوں کی شادی کی افواہیں بھی سامنے آئی ہیں لیکن کرکٹر اوراداکارہ کی جانب سے شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

222

واضح رہے کہ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے نے 2007 میں فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ہے اور اب تک متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے