Featuredانٹرٹینمنٹ

ڈالر گرل ایان علی اپنے منفرد انداز میں جلوہ گر ہونے کو تیار

کرنسی اسمگلنگ کی شہ سرخیوں میں رہنے والی ایان ایک بار پھر سامنے آرہی ہیں

لاہور: ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے شوبز میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔

ڈالر گرل کرنسی اسمگلنگ کیس میں پاکستان کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہنے والی ایان علی ایک بار پھر سامنے آرہی ہیں لیکن اس بار کسی اسکینڈل میں نہیں ، بلکہ نئے انداز کے ساتھ شوبز میں دھماکہ خیز انٹری کرنے جارہی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماڈل ایان علی نے لکھا کہ ’پرانی لیمبرگینی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سننے اور سیر پر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘یقین ہے کہ یہ گانے مداحوں کو پسند آئیں گے۔

ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے بتایا کہ تمام نئے گانے ایک یا 2 ہفتے میں ریلیز کردیے جائیں گے۔

ایان علی پاکستان کی معروف ماڈل اور گلوکارہ ہیں، 5 سال قبل کرنسی اسمگلنگ کیس میں وہ گرفتار ہوئیں اور عدالت نے انہیں ضمانت پررہا کردیا تھا، طویل عرصے کے بعد پھر وہ جلوہ گر ہورہی ہیں اپنے منفرد انداز اور نئے گانوں کے ساتھ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close