انٹرٹینمنٹ

رانی مکھرجی کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویروائرل ہوگئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اپنی ذاتی زندگی اور پروفیشنل کیرئیر کو الگ الگ رکھنے کی ماہر سمجھی جاتی ہیں لیکن انہوں نے اپنی بیٹی ادیرا کے ہمراہ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جو بے حد وائرل ہوئی ہے۔

رانی مکھرجی کی بیٹی ادیرا رواں ماہ ایک سال کی ہوگئی ہیں لیکن آج تک اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی کوئی بھی تصویرسوشل میڈیا پرشئیر نہیں کی گئی تھی اورنا ہی اداکارہ کبھی اپنی بیٹی کو کسی بھی تقریب یا ایوارڈ شو میں لے کرگئیں تاہم اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پربیٹی کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

رانی مکھرجی نے ناصرف تصویر شئیرکی بلکہ انہوں نے بیٹی کے لیے اپنے احساسات اور جذبات کا بھی بھرپور اظہار کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہیں اپنی بیٹی بہت پسند ہے، اس کے بغیر وہ اب سانس بھی نہیں لے سکتیں، بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ پوری طرح بدل گئی ہیں، اب وہ بہت زیادہ پرسکون، صبرکرنے والی اور معاف کرنے والی ہوگئیں ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بیٹی ادیرا کو بہتر طریقے سے پال سکتی ہیں جو بہادر، عقلمند، ہوشیار، نظم و ضبط کی پابند اور مہذب انسان بنے، میں چاہتی ہوں کہ سب اس پر فخر کریں اوراگر کوئی اس پر فخر نہ بھی کرتا تو کم از کم میں اس پر فخر کروں۔

000

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close