انٹرٹینمنٹ

ارطغرل غازی کی دوسری اداکارہ کی بھی مختصر لباس میں تصاویر وائرل

حلیمہ سلطان کے بعد روشنی خاتون کی بھی مختصر لباس پہنے تصاویر وائرل ہو گئیں

چند دن قبل حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسریٰ بیلجک کی انتہائی چست اور مختصر لباس میں تصاویر سامنے آئیں اور پاکستانیوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔


اب اسی ڈرامے میں روشنی خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ بورکو کیراتلی کی مختصر لباس میں تصاویر پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق ان تصاویر میں بورکو کیراتلی نے منی سکرٹ اور دیگر مختصر لباس پہن رکھے ہوتے ہیں۔

ان کی ان تصاویر پر پاکستانی کمنٹس میں انہیں شرم دلانے کی ’خاطرخواہ‘ کوشش کر رہے ہیں۔ سیف رحمان نامی شخص نے لکھا ہے کہ اگر تم مسلمان ہو تو تمہیں شرم آنی چاہیے۔ اللہ تمہیں ہدایت دے۔

ورک نامی ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”منافقت اپنے عروج پر ہے۔

ایک طرف ترکی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے دکھا کر چاہتا ہے کہ ہر کوئی سچا مسلمان بن جائے ۔
دوسری طرف خود ان کے لوگ یورپی باشندوں جیسا رہن سہن اپنائے ہوئے ہیں۔ ترکی آخر ہم سے کیا چاہتا ہے؟
وہ ہمیں جس چیز کی پیروی کرنے کو کہتا ہے، خود اس پر عمل کیوں نہیں کرتا؟؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close