انٹرٹینمنٹ

امریکی خاتون کامیڈین وائٹنی کمنگز سے مشابہہ ’گڑیا ‘ مہنگے دا م فروخت

نیویارک : امریکی کمپنی رئیل ڈول نے گڑیا کا ایک ایسا ماڈل بنایا ہے جو 1لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق یہ دنیا کی اب تک کی مہنگی ترین جنسی گڑیا تھی۔

جنسی گڑیائیں بنانے والی امریکی کمپنی ’رئیل ڈول‘ نے جنسی گڑیا کا ایک ایسا ماڈل بنایا ہے جو 1لاکھ ڈالر (تقریباً 1کروڑ 67لاکھ روپے)لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔

اس گڑیا کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی شکل معروف امریکی خاتون کامیڈین وائٹنی کمنگز سے مشابہہ بنائی گئی تھی اور وائٹنی ہی کے کسی مداح نے یہ گڑیا خریدی۔

اپنی شکل کی اس جنسی گڑیا کو وائٹنی کمنگز نے اپنے پوڈکاسٹ شو پر متعارف کروایا۔

ان کے شو کا نام ’ٹو گرلز ون مائیک‘ (Two Girls One Mic)ہے۔ شو کی اس قسط میں اصلی وائٹنی کمنگز کے ساتھ نقلی وائٹنی کمنگز یعنی گڑیا بھی ان کے ساتھ سٹیج پر کھڑی تھی اور ہو بہو وائٹنی کمنگز لگ رہی تھی۔

وائٹنی کمنگز گڑیا نے ہال میں موجود لوگوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے اور وائٹنی کمنگز کے ساتھ بھی گفتگو کرتی رہی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close