Featuredانٹرٹینمنٹ

ہم پیسے نہیں دے رہے تھے تو سلمیٰ ظفر نے ہمارے ساتھ کام کیوں کیا…؟

ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے تو انہیں پہلے مہینے میں کام چھوڑ دینا چاہیے تھا

ہم نے سلمیٰ ظفر کے پیسے بہت سال پہلے ہی کلیئر کر دیے تھے

اداکارہ جویریہ کہا ہے کہ اگر ہم پیسے نہیں دے رہے تھے تو سلمیٰ ظفر نے 7 برس تک ہمارے ساتھ کیوں کام کیا…؟

جویریہ سعود نے سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ان کے پیسے بہت سال پہلے ہی کلیئر کر دیے تھے۔

جویریہ سعود نے عرب ویب سائٹ ‘اردو نیوز’ سے گفتگو میں کہا ہے کہ اداکارہ سلمیٰ ظفر نے ان کے ساتھ کئی برس تک کام کیا لیکن اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے تو انہیں پہلے مہینے میں کام چھوڑ دینا چاہیے تھا، سلمیٰ ظفر نے 7 برس تک ڈراما ’یہ زندگی ہے‘ میں ہمارے ساتھ کیوں کام کیا؟

جویریہ سعود نے کہا کہ سلمیٰ ظفر ہمارے ہر پروجیکٹ کے اختتام تک ہمارے ساتھ رہیں۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ و میزبان نے کہا کہ کہ ہم نے ان کے پیسے بہت سال پہلے ہی کلیئر کر دیے تھے، معلوم نہیں یہ کون سا حساب لگا کر بیٹھی ہوئی ہیں اور اچانک انہیں کیا یاد آیا ہے، اگر ہم نے ان کے پیسے نہ دیے ہوتے تو اتنے سکون سے زندگی نہ گزار رہے ہوتے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سینیئر اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اداکار سعود اور ان کی اہلیہ اداکارہ جویریہ سعود پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان کے ایک کروڑ جب کہ عام ملازمین کے بھی ہزاروں روپے کھا گئے۔

سلمیٰ ظفر نے کہا تھا کہ سعود اور ان کی اہلیہ کی جانب سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس میں اداکاروں اور ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے جبکہ ملازمین کو تنخواہیں تک نہیں دی جاتیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close