Featuredانٹرٹینمنٹ

خوبصورت ادکارہ مایا علی نے زندگی 31 بہاریں دیکھ لیں

 پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبصورت ادکارہ مایا علی 31 سال کی ہو گئیں

اداکارہ مایا علی نے بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا خاص نام قائم کیا ہے اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے ۔

اداکارہ نے ڈرامہ سیریل’’ در شہوار ‘‘سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور بہت سے لوگوں نے ان کی جاندار اداکاری کو سراہا۔وہ پاکستانی فلموں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

ویکی پیڈیا کے مطابق مایا علی کااصل نام مریم تنویر ہے، وہ فلم اور ڈرامہ دونوں میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Because it’s my birthday🎂🎂

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on

مایا علی 27 جولائی 1989 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کوئین میری کالج سے ماس کمیونی کیشن میں ماسٹرز کررکھا ہے۔

مایا علی نے اپنی خوبصورتی سے لوگوں کو مداح بنایا ہے وہیں انکی فٹنس بھی کشش کی ایک بڑی وجہ ہے۔اس لئے ان کا زیب تن کیاہوا ہر لباس انہیں خوب جچتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Birthday 2020🎂🎂

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on

ادکارہ نے انسٹا گرام پر سالگرہ کی تقریب کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

جبکہ ان کے مداحوں نے تصاویر کے لیے پسندیدگی جبکہ مایا کے لیے نیک تمناوں کااظہارکیاہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close