انٹرٹینمنٹ

ڈپریشن کے باعث ایک بھارتی اداکار نے موت کو گلے لگالیا

ممبئی: ایک اور بھارتی اداکار نے ذہنی دباؤ کے باعث پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مراٹھی فلموں کے مشہور اداکار بھاکرے نے ناندید ٹاؤن گنیش نگر میں واقع اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر بدھ کی شام خودکشی کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھاکرے کی پنکھے میں جھولتی لاش اُن کے اپارٹمنٹ سے ملی، جو انہیں والدین نے خرید کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھاکرے نے مراٹھی فلم انڈسٹری ’بھاکار اور لچار تھارلا پکا‘ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں اور مذکورہ فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اداکار کے گھر پہنچی اور اُن کی لاش کو پورسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

غیر مصدقہ اطلاعات یہ ہیں کہ بھاکر چند روز سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، انہوں نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ‘آخر کوئی شخص خودکشی کیوں کرتا ہے’۔

واضح رہے کہ بھاکرے کی اہلیہ مایوری ڈیشھامک بھی مراٹھی فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close