Featuredانٹرٹینمنٹ

مجھ سے متعلق اکثر غیر مہذب آرٹیکلز لکھے گئے

بولی وڈ :  اداکارہ روینا ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلموں میں رول کے لیے کبھی بھی ساتھی اداکاروں کی خواہشات پوری نہیں کیں۔

روینا ٹنڈن نے کہا کہ ان کے کیریئر کے عروج پر ان سے متعلق نازیبا آرٹیکلز لکھے گئے کیونکہ انہوں نے ساتھی ادکاروں کی خواہشات کو پورا نہیں کیا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں روینا ٹنڈن نے کہا کہ ان کے کیریئر کے عروج پر ان سے متعلق نازیبا آرٹیکلز لکھے گئے کیونکہ انہوں نے ساتھی ادکاروں کی خواہشات کو پورا نہیں کیا تھا۔

روینا ٹنڈن نے کہا کہ میرے گاڈ فادرز نہیں، میں کیمپس کا حصہ نہیں تھی اور ہیروز مجھے پروموٹ نہیں کرتے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ میں رولز کے لیے ہیروز کے ساتھ تعلقات نہیں بناتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اکثر معاملات میں مجھے مغرور سمجھا جاتا کیونکہ میں وہ نہیں کرتی تھی جو ہیروز چاہتے تھے کہ اس وقت ہنسوں جب وہ چاہیں، بیٹھوں جب وہ مجھے بیٹھنے کے لیے کہیں۔

بولی وڈ اداکارہ نے شکوہ کیا کہ وہ خاتون صحافیوں سے مایوس ہوئیں جو ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئیں جو بنیادی طور پر مشہور مرد اداکاروں کی کٹھ پتلی تھیں۔

روینا ٹنڈن نے کہا کہ ان سے متعلق اکثر غیر مہذب آرٹیکلز لکھے جاتے تھے کیونکہ کسی کی انا کو چوٹ پہنچی تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس وقت سازشی ٹولے ہوتے تھے جن میں ہیروز ان کی گرل فرینڈز اور ان کے صحافی چمچے شامل ہوتے تھے۔

بولی وڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھے حیران کرنے والی بات یہ تھی کہ اکثر خواتین صحافی دوسری خاتون کے ساتھ بھی ایسا کرتی تھیں، اب جب وہ کھڑی ہوتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہم فیمنسٹ اور الٹرا فیمنسٹ کالمز لکھ رہی ہیں لیکن میں نے کبھی ان پر تنقید نہیں کی۔

روینا ٹنڈن نے نہ صرف اس طرح کے ہراساں کیے جانے کی تفصیلات کو بیان کیا بلکہ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ کس طرح فلم انڈسٹری میں طاقتور اور بااثر مرد نئی اداکاراؤں اور خواتین کو اپنے قابو میں رکھ کر ان کا فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close