Featuredانٹرٹینمنٹ

پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ کی آوازنےسونونگم کےدل کوچھولیا

ممبئی: پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی سریلی آواز میں گانا سن کر بھارتی گلوکار سونو نگم جذباتوں پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔

چھوٹی سی عمر میں بلند آواز کی مالکہ ہادیہ ہاشمی نے اپنی سریلی آواز سے جہاں پاکستانیوں کو دیوانہ بنارکھا ہے وہیں بھارت کے نامور گلوکار سونو نگم بھی ان کی آواز کے مداح بن گئے ہیں

سونو نگم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ٹی وی پر ہادیہ ہاشمی کا گانا ’’بول ہو‘‘ سن رے ہیں اور اس دوران ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے جاسکتے ہیں۔ سونونگم نے گانا سنتے ہوئے کہا بہت دنوں بعد کسی آواز نے میرے دل کو چھوا ہے۔

سونونگم نے کہا کہ یہ گانا مجھے جاوید جعفری نے بھیجا تھا حالانکہ میں یہ گانا پہلے بھی سن چکا تھا لیکن آج ڈھنگ سے سنا جس کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سنی ہے۔

سونو نگم نے مزید کہا کہ میں نے اس سے پہلے سوچا نہیں تھا کہ آج بھی ایسا اچھا کام ہوسکتا ہے کہ جب کوئی گانا گارہاہوگا تو میں پھوٹ پھوٹ کر رونگا۔ سونو نگم نے اتنا بہترین گانا گانے پر ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close